اختیارات کے ناجائزاستعمال کا الزام‘ہیڈماسٹرسمیت سکول  سٹاف  کو اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا 

ملتان ( کرائم رپورٹر) محکمہ تعلیم میں کرپشن کا انکشاف کا ہوا ہے۔ ممتازآ باد سرکاری سکول کے سٹاف کو اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا ہے۔تفصیل کے مطابق  ممتاز باد کے سرکاری سکول میں فروغ تعلیم فنڈز سے بوگس بلز کی مدمیں لاکھوں روپے کی کرپشن کی گئی۔کینٹین اور پارکنگ سٹینڈ بھی بغیر نیلامی من پسند ٹھیکیداروں کو نوازے گئے۔ اینٹی کرپشن نے بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر ہیڈماسٹر سرکاری سکول شمیم احمد سمیت دیگر سٹاف کو طلب کرلیا۔دو سال کے دوران سکول میں ہونے والے اخراجات کی تفصیل ،لیجر اور کیش بک طلب کرلی گئی۔سائیکل اور کینٹین ٹھیکہ جات کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن