بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کیلئے وفاقی صوبائی حکومتیں متحرک 

ملتان ( سماجی رپورٹر)پی ٹی آئی کی حکومت بھٹہ مالکان کی مالی مدد کے لئے میدان میں آ گئی ہے اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے  بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے لئے علیحدہ علیحدہ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے،اس سلسلہ میں وفاقی حکومت نے"کامیاب جوان پروگرام"اور پنجاب حکومت نے"پنجاب روزگارسکیم" لانچ کردی ہے۔ان سکیموں کے ذریعے بھٹہ مالکان دو سے پانچ سال کے لِے3 فیصد شرح منافع پر10 لاکھ روپے کا قرضہ حاصل کر سکیں گے۔گزشتہ روز ضلع کونسل کے رضا ہال میں دونوں پروگرامز کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں محکمہ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ظفراقبال،بنک آف پنجاب کے نمائندوں،بھٹہ مالکان اور قرض کے اجراء￿  کے لئے قائم سنٹرز میں کام کرنیوالے سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔تقریب میں بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت21سال سے45 سال تک افراد قرض حاصل کر سکیں گے،قرض پرسنل گارنٹی  پر دیا جائے گا،2 سال کے لئے قرض کی ماہانہ قسط 42ہزار روپے ہو گی،5 سال کے لئے قرض کی قسط17 ہزار900 روپے ماہانہ ہو گی۔پنجاب روزگار سکیم کے لئے عمر کی حد20 سے50 سال مقرر کی گئی ہے اورسکیم کے لئے شرح منافع4فیصد مقرر کیا گیا ہے۔  

ای پیپر دی نیشن