امریکی ریاست سان ڈیاگو کے چڑیا گھر پر کرونا نے وار کیا جس سے گوریلے متاثر ہوئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سان ڈیاگو کے سفاری پارک میں موجود ایک گوریلا کی طبیعت ناساز تھی پھر دیکھتے ہی دیکھتے اُس کے دیگر ساتھی بھی بیمار پڑ گئے۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ نے جب ڈاکٹرز کو دکھایا تو انہوں نے کرونا ٹیسٹ کیا جن کی رپورٹس سامنے آئیں تو انکشاف ہوا کہ جو 2 گوریلے سست اور بہت زیادہ بیمار نظر آرہے تھے وہ دراصل کرونا کا شکار ہوگئے۔
امریکا کے کسی بھی چڑیا گھر میں پہلی بار جانور کے کرونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس پر مقامی حکومت اور انتظامیہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
سان ڈیاگو سفاری پار کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لیسا پیٹرسن نے بتایا کہ 8 گوریلا ایک ساتھ رہتے ہیں جن کو نزلے اور زکام کی شکایت ہے، ان میں سے دو کو کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ وائرس وائلڈ لائف کی ٹیم کے ممبر کی وجہ سے یہاں پہنچا ہے کیونکہ وہ بغیر ماسک کے نہ صرف یہاں آتے تھے بلکہ گوریلا کے پنجرے میں بھی جاتے تھے۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ نے گوریلوں کی رپورٹس آنے کے بعد پارک میں عوامی داخلہ بند کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ویٹنری ڈاکٹرز گوریلوں کی نگرانی کررہے ہیں اور وہ انہیں خصوصی خوراک اور وٹامنز دے رہے ہیں تاکہ گوریلا دوبارہ صحت مند ہوجائیں۔
انہوں نے بتایا کہ دیگر گرویلے جو نزلے اور زکام میں مبتلا ہیں اُن کی صحت کو ڈاکٹرز نے اطمینان بخش قرار دیا ہے۔