جرمن پولیس نے دنیا کے سب سے بڑی ڈارک نیٹ مارکیٹ کو غیر فعال بنانے کا دعوی کیا ہے۔ استغاثہ نے بتایا کہ آسٹریلوی آپریٹر اس مارکیٹ میں منشیات، کریڈٹ کارڈ ڈیٹا اور وائرس وغیرہ کی تجارت کرتا تھا۔ پولیس نے جرمن شہر اولڈن برگ میں گزشتہ اختتام ہفتہ پر کارروائی کر کے ڈارک مارکیٹ کے مشتبہ سرغنہ کو پکڑ لیا تھا اور یوں اس کی زیر انتظام چلنے والی مارکیٹ بھی غیر فعال بنا دی گئی۔گزشتہ پیر کو ان سرورز کو بند کر دیا گیا، جن کی مدد سے انٹرنیٹ پر اس مارکیٹ کا کاروبار چل رہا تھا۔