لاہور شہر کے واٹرسپلائی اور سیوریج کے منصوبوں کیلئے فنڈز جاری نہ کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قراردادمسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔فنڈز کی کمی کی وجہ سے شہر میں پانی فراہمی اور نکاسی کے نئے منصوبے فائلوں میں دب کر رہ گئے۔ سیوریج اور واٹر سپلائی انفراسٹرکچر سے محروم جناح ہسپتال سے ٹھوکر نیاز بیگ کا علاقہ پھر نظر انداز کر دیاگیا۔ ایک ارب 86 کروڑ کا منصوبہ منظور ہونے کے باوجود شروع نہ ہوسکا۔ 21 ستمبر 2020 کو کینال روڈ کو جناح ہسپتال سے ٹھوکر تک اکھاڑنے کی منظوری دی گئی۔سیوریج لائنیں بچھانے کیلئے 75 کروڑ 76 لاکھ اور ڈسپوزل سٹیشن کو اپ گریڈ کرنے کیلئے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے گئے مگر منصوبے پر ایک اینٹ بھی نہ لگ سکی۔فیروز پور روڈ پر نئی سیوریج لائن ،گلبرگ میں 2بڑے ٹرنک سیور منصوبوں کا آغاز بھی نہ ہوسکا ،دونوں منصوبوں کا تخمینہ 30 ارب تھا۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ شہر میں نکاسی آب اور واٹر سپلائی سے محروم علاقوں میں فوری کام شروع کیے جائیں۔
لاہور شہر کے واٹرسپلائی اور سیوریج کے منصوبوں کیلئے فنڈز جاری نہ کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
Jan 13, 2021 | 16:39