ملتان(سپورٹس ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے اشارہ دیا ہے کہ آسٹریلین ٹیم کے چند کھلاڑی دورہ پاکستان پر ہچکچاہٹ کا شکار ہوں گے۔ آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن (اے سی اے) کے سربراہ ٹوڈ گرین برگ نے کہا ہے کہ متعلقہ حکام کی یقین دہانیوں کے باوجود چند کھلاڑی ملک کے دورے میں بے چین ہو سکتے ہیں۔ گرین برگ نے کہا کہ اے سی اے کے اہلکار سکواڈ کے ساتھ سفر کریں گے تاکہ کھلاڑیوں کو یہ دکھایا جا سکے کہ وہ سب متحد ہیں اور اس میں ایک ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ ایک یا دو کھلاڑی دورے سے باہر ہو جائیں گے اور ان پر دورے پر جانے کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔
گرین برگ نے مزید کہا کہ اے سی اے نے گزشتہ سال کے آخر میں پاکستان کے پری ٹور پر کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ کیا اور تمام رپورٹس بہت مثبت تھیں۔لیکن ہم آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ اور تجارت اور دیگر سرکاری تنظیموں کے مشورے جاری رکھیں گے کیونکہ ہمیں نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ ان کے اہل خانہ کو مطمئن کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ دورہ محفوظ ہے۔