ملتان،ناکوں پر غیر حاضری ،محکمہ زراعت کے 4اہلکار معطل 

Jan 13, 2022

ملتان ( خبرنگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کھاد کی سمگلنگ روکنے کیلئے سرگرم عمل ہوگئی ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ رات گئے ضلعی حکام کے ہمراہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم پولیس و محکمہ زراعت کے مشترکہ ناکوں کی انسپکشن کی۔عامر کریم خاں نے شیر شاہ اور ساہی چاون ناکوں پر غیر حاضر محکمہ زراعت کے 2 اہلکار بھی معطل کر دیئے۔ڈپٹی کمشنر نے غیر حاضر فیلڈ اسسٹنٹ عابد علی اور ایگری کلچر افسر اللہ دتہ کو معطل کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بستی ملوک ناکہ پر تعینات اہلکاروں کو شاباش بھی دی۔عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ کسانوں کیلئے مختص کھاد کی بلیک مارکیٹنگ نہیں ہونے دینگے جبکہ ضلع میں کھاد کو سرکاری ریٹس پر فراہمی کیلئے سخت اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار بھی تھے۔

مزیدخبریں