متحدہ بھی ترمیمی مالیاتی بل کی حمایت سے متعلق ہچکچاہٹ کا شکار‘ حتمی فیصلہ آج ہو گا

اسلام آباد (خبر نگار) حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بھی ترمیمی مالیاتی بل پر ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔ حکومت کی جانب سے بل منظوری کیلئے آج قومی اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ ہو گی تاہم متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بل کی حمایت کریگی یا مخالفت اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ’’روزنامہ نوائے وقت‘‘ کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ آج دو بجے متحدہ پاکستان کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو گا جس میں اس ضمن میں مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ ہو گا۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر خالد مقبول صدیقی کی کراچی میں مصروفیات کی وجہ تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن