لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے بالترتیب گزشتہ 60 اور40سال تک ملک کے وسائل کو دیمک کی طرح کھایا ہے ۔ماضی کے حکمرانوںنے صرف اپنا اوراپنی نسلوں کاسوچا جبکہ عمران خان نے اس روایت کو ختم کیا ہے اور وہ پاکستان کے موجودہ حالات میں سدھار لانے سمیت آنے والی نسلوں کا سو چ رہے ہیں۔ نوازشریف ملک سے فرار ہیں لیکن کہتے ہیں انہیں اقتدار کا ایک او ر موقع دیا جائے۔وزیر اعظم نے ملک سے کرپشن پر مبنی سیاست کا صفایا کر دیاہے اور اگر اب کسی نے سیاست کرنی ہے تو اسے عمران خان کے متعارف کرائے گئے شفافیت کے معیار پر پورا اترنا ہوگا۔
ماضی کے حکمرانوںنے اپنا ،اپنی نسلوں کاسوچا:مسرت جمشید چیمہ
Jan 13, 2022