حماد اظہر کو مائیک دینے پر اپوزیشن ارکان کا احتجاج

قومی اسمبلی کے اجلاس میں حماد اظہر کو مائیک دینے پر اپوزیشن ارکان نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔ حماد اظہر کی تقریر کے دوران رانا ثناء اللہ نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ بولے! وزیرخزانہ ایوان میں موجود نہیں، احتجاجاً کورم کی نشاندہی کرتا ہوں، اپوزیشن ارکان کورم کی نشاندہی کے ساتھ ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ پی ٹی آئی کی رکن عالیہ حمزہ کو مزید بات کا موقع نہ دینے پر عالیہ حمزہ نے احتجاج کیا۔ عالیہ حمزہ کی تقریر پر بضد رہیں۔ پینل آف چیئر نے خواجہ آصف کو فلور دے دیا۔ حکومتی اتحادی سائرہ بانو نے عالیہ حمزہ کو مزید وقت نہ دینے پر کورم کی نشاندہی کر دی۔ پینل آف چیئر نے گنتی کا حکم دیا تاہم اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی اجلاس میں کورم پورا کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ اپوزیشن ارکان نے حکومت کو ’’ شرم کرو شرم کرو‘‘ کے طعنے دیئے،کورم نشاندہی پر چیف وہپ عامر ڈوگر اور اتحادی رکن سائرہ بانو میں تلخ کلامی ہوئی۔ اجلاس کے دوران غیر متعلقہ شخص اسمبلی ہال میں داخل ہوگیا۔ پینل آف چیئر امجد نیازی نے سکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت کی کہ چیک کیا جائے کہ یہ آدمی کون ہے۔ پینل آف چیئر نے حکم دیا کہ سکیورٹی اس شخص کو ہال سے باہر پھینک دے۔
پارلیمنٹ کی ڈائری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...