لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ ٹکٹس کی جگہ ای پیمنٹ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔یک ماہ کے اندر اندر آن لائن ای پیمنٹ سسٹم شروع کیا جائے گا ۔ شہری چالان فیس کی طرح ڈرائیونگ لائسنس فیس بھی آن لائن جمع کروا سکیں گے۔ سی ٹی اومنتظر مہدی کا کہنا تھا کہ اب شہری چالان فیس کی طرح ڈرائیونگ لائسنس فیس بھی آن لائن جمع کروا سکیں گے۔ شہری اپنے موبائل اکاؤنٹ، جاز کیش ایزی پیسہ سے بھی لائسنس فیس ادا کر سکیں گے۔ ایک ماہ کے اندر آن لائن ای پیمنٹ سسٹم شروع کیا جائے گا جس سے شہریوں کو لمبی لائنوں سے چھٹکارا مل سکے گا۔نئے سال کی ڈرائیونگ لائسنس ٹکٹس چھپنے پر لائسنسنگ کا عمل بھی ایک ہفتے کے اندر اندر شروع کر دیا جائے گا۔ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر لائسنس دفاتر کے اوقات کار بھی بڑھائے جائیں گے، چھٹی کے روز بھی شہریوں کو لائسنس، لرنر پرمٹ، ڈوپلیکٹ، رینول کی سہولت فراہم کی جائے گی۔