چین میں افغان سفیر 6 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر مستعفی

Jan 13, 2022

بیجنگ (نیٹ نیوز) چین میں افغانستان کے سفیر جاوید احمد قائم نے طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد اگست سے تاحال تنخواہیں نہ ملنے پر عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے دفتر بند کرکے چلے گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چین میں افغانستان کے سفیر جاوید احمد قائم نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اور عملے کو گزشتہ برس اگست سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں جس کے باعث کئی سفارت کار پہلے ہی ملازمتیں چھوڑ چکے ہیں۔ جاوید احمد قائم نے مزید لکھا کہ عہدہ چھوڑنے کی ذاتی اور پیشہ ورانہ سمیت بہت سی وجوہات ہیں لیکن میں یہاں ان کا ذکر نہیں کرنا چاہتا البتہ انھوں نے خط میں یہ بتایا کہ سفارت خانہ ایک نئے ملازم کے حوالے کردیا ہے جو ریسیپشنسٹ کی ذمہ داری نبھائے گا۔
مستعفی

مزیدخبریں