وومن ڈیویلپمنٹ ، وائٹ ربن میںمفاہمتی یادداشت پر دستخط

Jan 13, 2022

لاہور (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وومن ڈیویلپمنٹ سنٹر اور وائٹ ربن پاکستان کے درمیان خواتین پر تشدد کے خاتمے اور صنفی مساوات کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقادکیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی اور وائٹ ربن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر آفتاب نے یونیورسٹی کے وومن ڈویلپمنٹ سینٹر میں ایک پروقار تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے۔ ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کی فوکل پرسن سمیرا خلیل بھی موجود تھیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر زیدی نے نوجوان طلباء و طالبات میں خواتین کو بااختیار بنانے پر ذور دیا۔ جی سی یو میں حال ہی میں قائم کیا گیا وومن ڈویلپمنٹ سنٹر تحقیق، تربیت اور سیمینارز کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں بہت فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ آفتاب عمر نے معاشرے میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے بات کی۔ وائٹ ربن پاکستان جی سی یوکے طلباء کیلئے انٹرن شپ پروگرام بھی منعقدکرے گا۔بعد ازاںجی سی یو اور پنک ربن پاکستان نے چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی کے فروغ کیلئے بھی ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے۔

مزیدخبریں