مری(نامہ نگار خصوصی)یہاں کے ’’متاثرہ مستحقین ‘‘میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور اے سی انڈسٹریل اوید ارشاد بھٹی کی ہدایت پر کریم سروس کی طرف سے دیا گیاامدادی راشن اور کمبل تقسیم کئے گئے۔امدای اشیاء اسلام آباد ٹائیگر فورس اورمری سٹی ٹائیگرفورس کے کارکنوں نے سول ڈیفنس مری کی ٹیم کے ہمراہ مری شہر اور مضافات کے علاقے جن میںموچی منڈی ، جی پی او ، کالی مٹی کے مقام پرمستحق خاندانوں میں تقسیم کئے۔اس سے قبل سول ڈیفنس مری کی ٹیم نے طوفانی برفباری کے دورن شدیدمشکل حالات میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکالنے اور راشن پہنچانے میں بھرپور محنت کی۔ ٹائیگر فورس اسلام آباد اورمری نے ڈی سی اسلام آباد کی طرف غریب خاندانوں میں امدادی اشیاء اورکمبل فراہم کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا ہے۔