گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام گوجرانوالہ ڈویژن کے چھ اضلاع ضلع سیالکوٹ ' ضلع ناروال' ضلع گجرات، ضلع منڈی بہاؤ الدین، ضلع حافظ آباد اور ضلع گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی رجسٹریشن کیلئے ڈیڈلائن میں 31 جنوری 2022 تک کی توسیع کردی گئی ۔تاکہ ڈویژن بھر کے فنکاروں کو رجسٹریشن کے عمل میں زیادہ سے زیادہ شامل کیا جاسکے اور موسیقی' ڈرامہ'مصوری' دستکاری'فلم'ریڈیو'اسٹیج سے تعلق رکھنے والا کوئی فنکار رجسٹریشن سے رہ نہ جائے۔اس لیئے فنکاروں سے کہا گیاہے کہ وہ 31 جنوری 2022 تک اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنا ئیں۔رجسٹریشن فارم گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے آفیشل فیس بک سے ڈائون لوڈ کر کے ڈائریکٹر گوجرانوالہ آرٹس کونسل نزد بکر منڈی شیخوپورہ پر ارسال کئے جاسکتے ہیں۔رجسٹریشن فارم کے ساتھ 2 عدد تصاویر اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی لگانا بھی ضروری ہے۔
گوجرانوالہ ڈویژن کے فنکاروں کی رجسٹریشن کیلئے ڈیڈلائن میں توسیع
Jan 13, 2022