سانحہ مری ،ملکہ کوہسارکی فضائیں سوگوار،کاروباری سرگرمیاںمفلوج

 مری(نامہ نگار خصوصی)افسوسناک سانحہ مری کے باعث ملکہ کوہسار مری کی فضائیں سوگوار،سیاحوں کے داخلے پر پابندی کے باعث کاروباری سرگرمیاں مکمل مفلوج ،مری کے اہم ترین سیاحتی مراکز مال روڈ اور دیگر پربھی ویرانیوں اوراداسیوں کے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔گاہک نہ ہونے کی وجہ سے اکثرتاجر دوکانیں بند ہو گئی ہیں اور ملکان کر گھروں کو واپس لوٹ گئے ہیں ، ہوٹل اورریستوران خالی پڑے ہیں ،سیاحت پرپابندی کی وجہ سے سفیدپوش،دیہاڑی دار اور غریب لوگ شدید مالی مشکلات کاشکار ہوگئے ہیں۔وزیرداخلہ نے سیاحوں کے داخلے پر پابندی ختم کااعلان کیاجبکہ حکومت پنجاب اوراین ایچ اے نے 17 جنوری تک پابندی جاری رکھنے کااعلان کیا ہے ۔روزانہ کی بنیاد پرکام کر کے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالنے والے ہزاروں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ حکومت کی انتظامی نااہلی چھپانے کیلئے پورے علاقے کو بند کردینا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صورت حال یوں ہی رہی تو ہزاروں دیہاڑی دار سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہو جائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن