پنڈی گھیب(نامہ نگار) ایپسما پنڈی گھیب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری اقرا ایجوکیشنل سسٹم پنڈی گھیب کی عمارت میں منعقد کی گئی جس میں معروف ماہرِ تعلیم و نائب صدر ایپسما پنجاب ابرار الحق شاکر،قاضی نور الحسن،شاہد لطیف اخلاص،محمد عرفان صابری کے علاوہ پرائیویٹ سکولز مالکان اور سینئر اساتذہ کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی،نائب صدر ایپسما پنجاب ابرار الحق شاکر نے ایپسما تحصیل پنڈی گھیب کے سرپرست اعلی حاجی ارشد محمود،صدر ملک محمد عاطف،جنرل سیکرٹری عرفان غوث و دیگر عہدیداران سے حلف لیا اس موقع پر نومنتخب عہدیداران و دیگر مقررین نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کو مضبوط بنانے کے لیئے آپس میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا ہو گا پرائیویٹ تعلیمی ادارے پاکستان میں 70 فیصد سے زائد طلبا و طالبات کو علم کی روشنی سے منور کر رہے ہیں مگر سرکاری سطح پر وہ ترجیح نہیں دیجاتی جسکے ہم حقدار ہیں۔