توہین عدالت کیس ‘سیکرٹری انڈسٹریز  ڈی جی پرائس کنٹرول ‘سپیشل سیکرٹری ایگریکلچر‘ڈپٹی کمشنر لاہور سے جواب طلب

Jan 13, 2022

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری انڈسٹریز، ڈی جی پرائس کنٹرول، سپیشل سیکرٹری ایگریکلچر مارکیٹنگ،ڈپٹی کمشنر لاہور سے 17 جنوری کو تحریری جواب طلب کرلیا،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مرغی کی قیمتیں مقرر کرنے کا طریقہ کار دیا ہوا تھا کہ خرید کنندگان اور برائلر فارمز نے نرخ مقرر کرکے آگے دینا تھا،سیکرٹری ایگریکلچر اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نے ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے،توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں