گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تیزرفتار موٹر سائیکل بس سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں ماں اور اس کا ڈیڑھ سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ سیالکوٹ روڈ اروپ موڑ کے قریب پیش آیا جہاں موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی جارہے تھے کہ اچانک بس آگے آنے پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کے دوران تینوں افراد زخمی ہوگئے۔ سر میں چوٹ آنے پر خاتون فاخرہ اور اس کا ڈیڑھ سالہ بیٹا مصطفیٰ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔