احتساب عدالت کا بریت کی درخواستوں پر نیب کو جواب جمع کرانے کا حکم 

 اسلام آباد (وقائع نگار)احتساب عدالت میں سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر نیب کو جواب جمع کروانے کا حکم دیا گیا ۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی ۔وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کے صاحبزادے حسنین مرزا سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے ۔سابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم اسی رؤف اختر فاروقی ، نجم الزمان کی جانب سے بریت کی درخواستیں دائر کیں ،بریت کی درخواستیں دائر ہونے کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔احتساب عدالت نے بریت کی درخواستوں پر نیب کو جواب جمع کروانے کا حکم کیا ۔ بعد ازاں ریفرنس کی سماعت مزید کارووائی کیلئے 7فروری تک ملتوی کر دی گئی ،عدالت نے سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...