پشاور (بیورو رپورٹ) ملک بھر میں پشاور کرونا کیسز کے حوالے سے چوتھے نمبر پر آنے کے بعد بین الصوبائی وزیر تعلیم کانفرنس کا اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کریں گے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے ملک بھر میں بڑھتے کرونا کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔