ای وی ایم انتخابات کو غیر متنازعہ بنانے کیلئے ہے: شبلی فراز

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالاجی شبلی فراز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوکل باڈیز الیکشن ای وی ایم پر کروانے سے مشین کی بھی ٹیسٹنگ ہوجائے گی۔ الیکشن کمشن کی مہربانی ہے انہوں نے پریکٹیکل اقدم اٹھائے ۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لئے ای سی پی کو 3900 مشینیں دیں گے۔ ای وی ایم پر 95 فیصد کامیابی کے چانسز ہیں۔ سینٹ اور صوبوں کے الیکشنز میں بھی ای وی ایم استعمال ہوگی۔ دو سال میں ہم ایک لاکھ کے قریب نئی نوکریاں پیدا کر کے دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن