ڈسکہ‘ نارووال (نامہ نگاران+ نمائندگان خصوصی) سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول 24 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔ مکینوں نے سوئی گیس جلانے کیلئے گھروں میں چھوٹی موٹریں لگا لیں۔ بچے سکولوں میں اور ملازمین دفاتر میں بھوکے جانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق نارووال اور گردنواح میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 24گھنٹوں پر پہنچ گیا۔ڈسکہ اور اسکے گردنواح میں سردی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی گیس کا شارٹ فال بڑھ گیا۔ شہریوں نے متبادل ایندھن کے طور پر ایل پی جی اور خشک لکڑی کا استعمال بڑھا دیا۔ جبکہ دکانداروں نے ایل پی جی اور خشک لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کھڈیاں شہر میں گزشتہ سات یوم سے سوئی گیس کی سپلائی تقریباً مکمل طور پر بند ہے۔ تھوڑی بہت آئے بھی پریشر اس قدر کم ہوتا ہے کہ سونگھنے سے بھی نہیں ملتی رہی۔ بااثر افراد نے محکمہ سوئی گیس عملہ کی ملی بھگت سے گھروں میں بڑے کمپریسر وغیرہ لگا رکھے ہیں۔
نارووال‘ ڈسکہ‘ کھڈیاں خاص: سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری‘ عوام پریشان
Jan 13, 2022