او ایم جی گروپ گریڈ18 کے 329افسروں کی سرکولیشن آف کمبائن سنیارٹی لسٹ جاری 

اسلام آباد (محمد صلاح الدین خان سے) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے او ایم جی گروپ گریڈ 18 کے 329افسران کی سرکولیشن آف کمبائن سنیارٹی لسٹ جاری کردی ہے۔ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس 18جنوری 2019کو ہوا تھا، سنیارٹی لسٹ جنوری 2022تک کی ہے۔ سنیارٹی لسٹ رولز 1990اور سول سنیارٹی رولز 1993 کے تحت جاری کی گئی ہے ۔ 393افسران میں موسٹ سینئر ٹاپ تھری میں بالترتیب  پہلے نمبر پر محمد خالد کا تعلق فاٹا سے ہے۔ ان کا نوٹیفکیشن 26فروری 2004کو جاری ہوا تھا ،دوسرے نمبر پرتعریف الحسن ہیں جن کا تعلق پنجاب سے ہے ان کا نوٹیفکیشن 31مئی 2010کو جاری ہوا تھا ، تیسرے نمبر پر عامر حبیب عباسی ہیں جن کا تعلق پنجاب ہے ان کا نوٹیفیکیشن 18مارچ 2011کو جاری ہوا تھا۔ اسی طرح جونیئر ترین تین افسران میں بالترتیب تھرڈ نمبر پرپنجاب کے محمد اصغر ، سکینڈ لاسٹ پر سندھ کے زوہیب حسن شیخ جبکہ لاسٹ نمبر پر کے پی کے کے عاقف اقبال کا نام ہے ۔

ای پیپر دی نیشن