عوام سے مسترد ٹولہ معیشت کا ایکسپرٹ بنا ہوا ہے، ڈاکٹر شہباز گِل 

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے مسترد ٹولہ معیشت کا ایکسپرٹ بنا ہوا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ روپے کی قدر مستحکم کرنے کیلئے ڈالر اڑانے والے معیشت پر بھاشن بازی کر رہے ہیں،نااہلوں کے دور میں صرف شریفوں اور انکے حواریوں کی معیشت مستحکم ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ ملکی معیشت 2018 میں وینٹیلیٹر پر تھی، تجارتی خسارہ 37 ارب ڈالر کی بلند تریں سطح پر چھوڑنے والے معیشت کے الف ب سے نابلد ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایشین ٹائیگر بنانے کے جھوٹے دعوے کرنے والوں نے ملک کو ایشین بیگر بنا کر چھوڑا تھا۔ انہوںنے کہاکہ نااہل درباری منافقت کا استعارہ بن چکے ہیں، وفاقی وزیر ہوکر اقامے پر پلمبر کی جاب کرنے والے آج ملکی خود مختاری کی بات کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن