اسلام آباد (خبر نگار+اپنے سٹاف رپورٹر سے)قائدا یوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سے جرمنی کے سفیر برن ہارڈ سٹیفن شیلک نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، دو طرفہ اقتصادی اور پارلیمانی روابط کومزید بڑھانے کے علاوہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ قائد ایوان نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے باہمی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوںنے کہا کہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات 7 دہائیوں پر مشتمل ہیں۔انہوںنے کہاکہ دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی تعاون کومزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے اقتصادی و معاشی تعاون کومزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔انہوںنے کہاکہ تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے اوردونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعاون کیلئے بھر پور مواقع موجود ہیں۔ جرمن سفیر نے کہاکہ پاکستان اہم ملک ہے ، دوطرفہ تجارتی و پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
قائد ایوان سینٹ سے جرمنی کے سفیر کی ملاقات‘ باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت
Jan 13, 2022