وزارتوں کی جائزہ رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی: شہزاد ارباب

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب کی زیر صدارت وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس شروع ہو گئے۔ دو ہفتوں تک جاری رہنے والے ان اجلاسوں میں مالی سال 2021-22 ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ شہزاد ارباب نے کہا کہ کارکردگی کے معاہدے پابندی وقت کے ساتھ نتائج پر مبنی سروس ڈلیوری میکنزم کی ترویج کے سلسلے میں بہترین گورننس ٹول ثابت ہو رہے ہیں۔ وزارتوں کے مابین اہداف کی تکمیل کے سلسلے میں انحصار پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی رکاوٹ کو دور کیا جائے گا۔ کارکردگی کی بنیاد پر وزارتوں کی درجہ بندی کی جائے گی اور وزارتوں کی جائزہ رپورٹس وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔جن وزارتوں کی کارکردگی کا آج جائزہ لیا گیا ان میں سیفران، بورڈ آف انوسٹمنٹ، انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، خارجہ امور اور کامرس ڈویژن شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...