اسلامی یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے مابین جھگڑا، 15 سٹوڈنٹس کو نکال دیا گیا

اسلام آباد (نامہ نگار) تین جنوری کو طلباء تنظیموں میں جھگڑا ہوا، 8 طالب علم زخمی ہوئے تھے۔ صدر جامعہ نے نوٹس لیا تھ اور سٹوڈنٹ ڈسپلن کمیٹی کو کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق سٹوڈنٹ ڈسپلن کمیٹی نے سٹوڈنٹس کو شوکاز نوٹس جاری کئے تھے۔ پندرہ طلباء کو شوکاز کا جواب دینے کے لیے 72گھنٹے کا وقت دیا گیا، طلباء کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سٹوڈنٹ ڈسپلن کمیٹی نے 15 طلباء کو یونیورسٹی سے نکالنے کی سفارش کی۔ انتظامیہ کی جانب سے سٹوڈنٹ ڈسپلن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پندرہ طالب علموں کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا گیا۔ جھگڑے میں حصہ نہ لینے والے طالب علموں کو ہاسٹل سے نکال دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...