کرپٹو کرنسی پر  پابندی لگا ئی جائے ، حکومت : وزارتیں خود فیصلہ کر یں ، سندھ ہائیکورٹ 

کراچی (نیٹ نیوز) سٹیٹ بینک اور حکومت پاکستان نے کرپٹو کرنسی پر مکمل پابندی کی سفارش کردی ہے۔ ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور اس حوالے سے سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کی گئی کہ کرپٹو کرنسی غیر قانونی ہے اور اس کرنسی میں کاروبار کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عدالت نے قانونی پہلوئوں کا جائزہ لینے کیلئے رپورٹ وزارت خزانہ اور وزارت قانون کو بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ دونوں وزارتیں 3 ماہ میں حتمی فیصلہ کریں اور پابندی لگانے کی صورت میں پابندی کی آئینی حیثیت سے بھی عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ کرنسی میں کاروبار کی اجازت کی صورت میں لیگل فریم ورک تیار کیا جائے، کرپٹو کرنسی کا موجودہ سٹیٹس قانون نافذ کرنے والے ادارے خود طے کریں اور متعلقہ ادارے قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...