لاہور(سپورٹس ڈیسک )افریقاکپ آف نیشنز میں نائجیریا نے مصر کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک گول سے ہرا دیا، سات مرتبہ ٹائٹل جیتنے والی محمد صلاح کی ٹیم میچ میں ایک بھی گول نہ کر سکی۔افریقہ کپ آف نیشنز میں گروپ ڈی کا پہلا میچ مصر اور نائجیریا کے درمیان انتہائی دلچسپ رہا، میچ شروع ہوا اور دونوں کی جانب سے برتری لینے کی کوشش شروع ہوگئی، 30ویں منٹ میں Kelechi Iheanacho نے گول بنا کر نائجیریا کو سبقت دلا دی۔پہلا ہاف ایک صفر پر ختم ہوا، دوسرے ہاف میں محمد صلاح کی ٹیم کوششوں کے باوجود میچ برابر نہ کر سکی، اس طرح نائجیریا نے میچ ایک صفر سے جیت لیا۔
افریقہ نیشنز کپ: محمد صلاح کی ٹیم ہار گئی‘نائیجیریا نے مصر کو شکست دیدی
Jan 13, 2022