لاہور (سپورٹس رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا کی ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ میں کوچنگ کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی۔

Jan 13, 2022

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دانش کنیریا کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ دانش کنیریا کو پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔وکیل پی سی بی کا کہنا تھا کہ دانش کنیریا پر انگلش کاؤنٹی کلب نے عمر بھر کیلئے پابندی لگائی ہے۔ انگلینڈ کی عدالت نے بھی دانش کنیریا کی اپیل مسترد کی تھی، سابق کرکٹر پر سپاٹ فکسنگ کا الزام ہے۔وکیل دانش کنیریا کا کہنا تھا کہ کرکٹر نے سپاٹ فکسنگ نہیں کی، صرف میٹنگ کروائی تھی جسے وہ قبول بھی کر چکے ہیں۔فکسنگ کرنے والوں کو کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے لہذا دانش کنیریا کو بھی ڈومیسٹک میچز میں کوچنگ کی اجازت دی جائے۔سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دانش کنیریا کی ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ میں کوچنگ کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی۔

مزیدخبریں