لاہور(سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کرس مورس نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔کرس مورس نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے میرے سفر میں حصہ لیا ، یہ ایک تفریحی سفر رہا ہے، میں اب کوچنگ کے کردار کا منتظر ہوں۔کرس نے اپنے 12 سالہ کیریئر کے دوران 34 سالہ مورس نے 69 بین الاقوامی میچ کھیلے اور مجموعی طور پر 94 وکٹیں حاصل کیں۔مورس نے 22 سال کی عمر میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے نومبر 2012 میں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل، جون 2013 میں ون ڈے اور جنوری 2016 میں ٹیسٹ میچ سے ڈیبیو کیا تھا۔انہوں نے چار ٹیسٹ میچوں میں 38.25 کی اوسط سے 12 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں بھی 69 رنز بنائے جو ان کا سب سے بڑا سکور تھا۔