گوادر(پی پی آئی) وزیراعظم عمران خان کو عمان اورگوادر / کراچی کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔عمان کے اعلی سطحی کاروباری وفد کے سربراہ اور عمان چیمبر کے چیئرمین انجینئر ردھا الصالح نے دورہ پاکستان کے دوران کہا کہ عمان کے ذریعے سعودی عرب اور دیگر ممالک تک رسائی نسبتاً آسان ہے اور وقت بھی کم خرچ ہوتا ہے،عمان پاکستان کے لیے خلیج، افریقہ اور دیگر علاقائی منڈیوں تک جبکہ پاکستان عمان کے لیے وسطی ایشیا، چین اور دیگر منڈیوں تک رسائی کیلئے گیٹ وے ہے۔
عمان اور گوادر کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کی تجویز
Jan 13, 2022