لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ ہم وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ساتھ ہیں اور ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہمارے تمام مدارس وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ہی ملحق ہیں۔وہ گزشتہ روز مجلس احرار اسلام کے زونل آفس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ضلعی مسئول مولانا کلیم اللہ رشیدی، قاری عتیق الرحمن رحیمی،مفتی عبیدالرحمن اور قاری محمد ادریس پر مشتمل وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی پر عزم قیادت پر مکمل اعتماد ہے ۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ساتھ ہیں:عبداللطیف خالد چیمہ
Jan 13, 2022