گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ صفی اللہ گوندل کے حکم پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن حافظ آبادذوالفقار احمد چٹھہ نے جعلسازی میں ملوث اشٹام فروش اکرم مجاہد اورشہری علی حیدرکوکامیاب چھاپہ مار کاروائی کے بعد گرفتار کرلیا جنہوںنے جعلی وصیت نامہ تیار کرکے ایک شہری کی جائیداد ہتھیانے کی کوشش کی تھی۔