قصور: حجام کی خستہ حال دکان کی چھت گر گئی‘ 3 افراد زخمی

قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے علاقے کوٹ سلامت پورہ میں حجام کی خستہ حال دکان کی چھت گر گئی، ریسکیو1122کی ٹیم کی بروقت موقع پر پہنچ گئی۔قصور کے علاقے سلامت پورہ میں گزشتہ بارشوں کے باعث حجام کی دکان کی خستہ حال چھت گر گئی جس کے نتیجہ میں دکان کے اند ر موجود افراد میں سے تین افراد زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع پاتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچی اور زخمیوں کی طبی امداد کے بعد ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن