حکمرانوں کا اقتدارمیںرہنا ملک و قوم کیلئے نیک شگون نہیں: آصف الیاس

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) پیپلزپارٹی کے نائب صدر آصف الیاس گل نے کہاہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کیخلاف 27 فروری سے لانگ مارچ کا جو اعلان کیاہے جو ہر حال میں کامیاب ہوگا موجودہ حکمرانوں کا اقتدارمیںرہنا ملک قوم کیلئے نیک شگون نہیں ہے کیونکہ انہوںنے ساڑھے تین سالوں کے دوران عوام کیلئے جس قدر مسائل اور مشکلات پیدا کردی ہیں اس کے بعد اب ان کا اقتدار سے رخصت ہونا پوری قوم کی آواز بن چکا ہے پیپلزپارٹی کی سیاست نے ثابت کردیا ہے کہ ڈیل یا ڈھیل کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

ای پیپر دی نیشن