میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی مشق باراکوڈا کا زمینی مرحلہ

Jan 13, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر)  پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی سالانہ  مشق باراکوڈا XI کا زمینی مرحلہ سی ویو بیچ پر شروع ہوا جس میں زمین پر تیل کے پھیلنے کے واقعے پر ہنگامی ردعمل کی ریہرسل ہوئی۔ ڈی جی پی ایم ایس اے، 27غیر ملکی مبصرین، 15ممالک کے مندوبین اور قومی اسٹیک ہولڈرز کی ایک بڑی تعداد نے پی ایم ایس اے، پی این اور سول ایجنسیوں کی جانب سے کی جانے والی مشقوں اور ساحل سمندر کی صفائی کا مشاہدہ کیا۔  بعد ازاںغیر ملکی مبصرین اور مندوبین نے ڈی جی پی ایم ایس اے کے ساتھ پی ایم ایس اے کے جہازوں کا دورہ کیا۔ پی ایم ایس اے کے جہازوں کے کمانڈنگ افسران نے مہمانوں کو جہازوں کی آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی اور پی ایم ایس اے کے جہازوں کے ذریعے کیے جانے والے آپریشنز کو دکھایا۔ غیر ملکی مبصرین اور مندوبین نے سمندر میں قانون کے نفاذ کے لیے  پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کوششوں کو سراہا۔

مزیدخبریں