سندھ کی جیلیں مافیا کے حوالے، وفاقی وزیر علی زیدی

Jan 13, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ کی جیلیں مافیا کے حوالے ہیں،دہشت گردی اور قتل کے مجرموں کو عیاشیاں کرانے پر وزیر اعلی سندھ جواب دہ ہیں۔ انہوں نے شاہ رخ جتوئی کیس کے حوالے سے بدھ کو جاری کردہ اپنے اہم بیان میں کہا کہ سندھ میں طاقتور لوگ قانون سے بالاتر ہیں، مجرم پیسہ دیکر کچھ بھی کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس صوبے میں چیف جسٹس کے حکم پر پکڑے جانے والے شرجیل میمن کو چھوڑ دیا جائے، اس سے بڑا مذاق کیا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی جیلوں کو بھی ایک مافیا چلا رہی ہیں، جہاں مجرموں کے ساتھ ڈاکٹر بھی جرم میں برابر کے شریک ہوں وہ صوبہ کیسے ترقی کرسکتا ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر شعبے کو تباہ کردیا ہے، وزیر اعلی سندھ بھی جلدی جیل جانے والے ہیں۔

مزیدخبریں