اسلام آباد (اے پی پی):کینیڈامیں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35.3 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے لیکرنومبر 2021ء تک کینیڈا سے پاکستانیوں نے 267.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35.3 فیصدزیادہ ہے۔