لاہور (کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں ای کامرس انٹرپرائز کی مسابقت کو بڑھانے اور عالمی تجارت میں اپنا حصہ بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،جبکہ ای کامرس ملک کی معاشی تقدیر بدل سکتی ہے کیونکہ یہ عالمی سطح پر ٹریلین ڈالر انڈسٹری بن چکی ہے۔ گزشتہ روز ایک اجلاس میں انہوں نے کہا امیزون اور علی بابا جیسے بین الاقوامی ادارے پاکستان میں کام کررہے ہیں اور ایسے دیگر بین الاقوامی اداروں کے داخلے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ جس سے مسابقت پیدا ہوگی اور خدمات کا معیار بلند ہوگا۔اس موقع پر صوبائی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی یاسر ہمایوں، ، سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق اور دیگر نے خطاب کیا۔