کراچی (نیوز رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائدنے کہا ہے کہ سندھ حکومت پر وڈیرہ شاہی کا قبضہ ہے۔ ان کی شاہانہ پالیسیوں کی وجہ سے عوام زندہ درگور ہیں۔ مری ہوئی عوام پر سو درے کے مصداق سندھ حکومت کے وفاق سے بگاڑ ہیں۔ جس کی وجہ سے وفاق صوبہ سندھ میں دوسرے صوبوں والی سہولیات نہیں دے رہا۔ خاص طور پر سندھ کے شہری علاقوں پر بہت زیادہ دبائو ہے۔ گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باوجود بھاری بلز عوام پر سنگین ظلم ہیں۔ ہر بار بلوں میں اضافہ عوام کو پتھر کے دور کی طرف لے جا رہا ہے۔ وقت کی ضرورت ہے کہ کراچی کی تمام پارٹیوں کی لیڈر شپ کراچی کو بچانے کے لئے کوششیں تیز کر ے۔ اس سے قبل کہ شہر کراچی مکمل طور پر انسان نما خوانخوار درندوں کے قبضے میں چلا جائے،ہوش کے ناخن لینے ہوں گے ۔ وہ خمیسو گوٹھ میں ورکرز کی ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے جس میں بہت بڑی تعداد میں ضلع وسطی کے ورکرز شامل تھے۔ میٹنگ میں ورکرز نے پی ڈی پی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد کو خمیسو گوٹھ کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس میں سر فہرست کے الیکٹرک کی جانب سے گھنٹوں کے حساب سے کی جانے والی لوڈ شیڈنگ اور ناجائز ظالمانہ بجلی کے بلز تھے۔ میٹنگ میں متفقہ طور پر کے الیکٹرک کے ذمہ داران و اہلکاران سے بات چیت اور مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں مظاہرے کی حکمت عملی طے پائی۔
پاسبان
سندھ حکومت پروڈیرہ شاہی کا قبضہ ہے:پاسبان
Jan 13, 2022