کراچی ( کامرس رپورٹر) ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ نے انٹرنیشنل روڈ فیڈریشن (IRF) کے ساتھ روڈ سیفٹی کولیشن چارٹر کا حصہ بن کر ایک اہم سنگ میل حاصل کیا۔ دستخط میں چارٹر کے بانی ممبران - ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ، ٹویوٹا انڈس موٹر، یونی لیور، کوکا کولا، شیل پاکستان، پارکو پرل گیس لمیٹڈ، اینگرو فرٹیلائزر اور نیاز ملک کنسلٹینسی نے شرکت کی۔ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او محمت چیلیخ پوغلوکا کہناتھا کہ ''ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ پائیدار ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کو کرنے کے لیے پرُعزم ہے۔ روڈ سیفٹی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ایک ذمہ دارانرجی کمپنی کے طور پرانڈسٹری کے لیے ہماری ذمہ داری کو عالمی بہترین طریقہ کار کے مطابق ہونا چاہیے، جس سے ہمیں پاکستان میں محفوظ نقل و حرکت اور سڑکوں کی حفاظت کے بارے میں بہترطور پرمنظم انداز میں ہمارے خواب تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔''ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ کا خیال ہے کہ اس طرح کے اقدامات سڑک کی حفاظت اور انسانی حادثات اور سڑکوں پر ہونے والے نقصانات کی روک تھام کے بنیادی عقائد کے ساتھ بالکل مطابقت رکھتے ہیں۔