کراچی(کامرس رپورٹر)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان(ٹی ڈی اے پی)سروسزڈویژن نے تجارتی مشن، ایران کے تعاون سے " پاکستان-ایران ٹی آئی آر/ٹرانزٹ ٹریڈچیلنجزاورمواقع" کے موضوع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔ سیشن میں این ایل سی اور پی این سی سمیت 55 سے زائد اداروں نے شرکت کی۔ سیشن کا آغاز کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ٹڈاپ ریاض احمد شیخ،نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ترکی قونصلیٹ میں پاکستان کے قونصل جنرل بلال خان پاشا اور تجارتی و سرمایہ کاری قونصلر، سفارت خانہ پاکستان، ایران مسعود احمد نے شرکاء کو ایران کے ذریعے ٹی آئی آر اور ٹرانزٹ تجارت کے چیلنجز اور مواقع سے آگاہ کیا۔ چیئرمین طارق رنگون والا، چیئرمین پی این سی نے ٹی آئی آر کے مسائل کی جامع وضاحت کی، جس میں اہم مسئلہ پاکستان کے کمرشل بینکوں کی جانب سے ای فارم اور آئی فارم جاری کرنے سے انکار تھا۔ جنرل منیجر، این ایل سی شعیب خاکوانی نے بھی اسی مسئلے کو تفصیل سے بیان کیا ۔