اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کونجی شعبہ کی جانب سے تیارکردہ باسمتی چاول کی پیداوار کیلئے ہائبرڈ بیج پیش کئے جارہے ہیں تاکہ باسمتی کی ہائبرڈ اقسام کو متعارف کرایا جاسکے۔بتایا گیا ہے کہ باسمتی چاول کے کاشتکاروں کو ممکنہ طور پر بہت سے ہائبرڈ بیج مل جائیں گے جو اگلے2 سے 3 سالوں میں پیداوار کو دوگنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ موجودہ غیر ہائبرڈ باسمتی اقسام 35 سے 40 من فی ایکڑ سے زیادہ پیداوار نہیں دے رہی ہیں ۔