راولپنڈی (جنرل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا تھا مگر افسوس آ ج ہمیں نظریہ کے مقابلہ میں پنجابی، سندھی،بلوچی اور پختون بتایا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کو مذہب اور قومیت کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی أرٹس کونسل میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ایکسپو 2022میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔، امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی،ناظم اعلی اسلامی جمیعت طلبہ پاکستان حمزہ صدیقی،حسن بلال ہاشمی اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ راولپنڈی سیف اللہ بٹ نے بھی اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی اور اسلامی یونیورسٹی کے حالیہ واقعات کے پیچھے مافیاز کام کر رہے ہیں۔
نوجوانوں کوقومیت کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی مذمت کرتے ہیں، ڈاکٹر طارق سلیم
Jan 13, 2022