سعودی عرب کی مغربی سرحد کے قریب الیث گورنری میں موجود لوہے کی سرحدی باڑ میں پھنس جانے والے متعدد اونٹوں کو ریسکیو کرنے کے بعد انہیں فوری طبی امداد بھی فراہم کی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق متعدد راہگیروں نے الیث گورنری میں کچھ راہ گیروں نے باڑ میں پھنسے اونٹوں کے بارے میں محکمہ ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کے شعبہ لائیو اسٹاک کو اطلاع دی، جنہوں نے فوری طورپر اونٹوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ٹیم بھیجی۔بین الاقوامی لائن کے ساتھ ایک باڑ میں 8 اونٹ پھنسنے کی اطلاع ملنے کے بعد ویٹرنری ڈاکٹر عساف الحربی کی قیادت میں ایک ٹیم اونٹوں کو بچانے کے لیے روانہ ہوئی۔ ٹیم نے تمام پھنسے ہوئے اونٹوں کو باہر نکال لیا گیا اور زخمی ہونے والے اونٹوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔اس موقعے پر اونٹوں کے مالک کی بھی شناخت کی گئی۔اس موقعے پراللیث گورنریٹ میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے دفتر کے ڈائریکٹر انجینیر یحیی المھابی نے کہا کہ اونٹوں کے باڑ میں پھنسنے کے واقعے کے بعد ویٹرنری ٹیم نیزخمی ہونے والوں کا علاج کیا گیا۔سوشل میڈیا پر سماجی کارکنوں نے اللیث واقعہ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی۔ شہریوں نے بتایا کہ ایک تیز رفتار کار چوکی سے ٹکرا گئی جس کو دیکھ کر اونٹ گھبرا گئے اور باڑ کی طرف بھاگے جہاں وہ پھنس گئے۔
سعودی عرب کی سرحد پر لوہے کی باڑ میں پھنسے زخمی 8اونٹوں کو ریسکیو کر لیا گیا
Jan 13, 2022 | 14:42