کورونا ویکسین لگوانا سب کا قومی فریضہ ہے:وزیراعلیٰ پنجاب

Jan 13, 2022 | 14:54

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ  کورونا ویکسین لگوانا سب کا قومی فریضہ ہے۔

کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کی نئی لہر میں شدت آ رہی ہے، شہریوں کو سنجیدگی دکھانا ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے، کورونا ویکسین لگوانا سب کا قومی فریضہ ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ خصوصی مہمRED(ریچ ایوری ڈور)کے تحت شہریوں کوان کے گھر جاکر ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کورونا کی پانچویں لہرسے محفوظ رہنے کیلئے فوری طورپر ویکسین لگوائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے. کورونا کی حالیہ لہر کے پیش نظر شہری مزید احتیاط کریں۔

واضح رہے کہ ملک میں ایک روز کے دوران 3 ہزار 19 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جو کہ گزشتہ برس  11 ستمبر کے بعد ایک روز میں سب سے بڑی تعداد ہے۔

مزیدخبریں