وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کل آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور ان کی ٹیم نے وزیراعظم کو افغانستان کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد افغانستان میں استحکام کو یقینی بنانا ہے، اس کے لئے پاکستان نے بہت کام کیا