پی آئی ٹی بی کا اہم اقدام، ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم کا نظام 


لاہور ( نیوز رپورٹر) پنجاب کے مختلف اضلاع کے دفاتر میں موجود اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور افسروں کے مابین آن لائن میٹنگز اور معلومات کے بروقت تبادلے کیلئے پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ویڈیو کانفرنسنگ نظام کے تحت گزشتہ سال 41 سو گھنٹوں پر مشتمل تقریباً ساڑھے 3 ہزار سیشن منعقد کئے جا چکے ہیں۔ اس حوالے سے چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ سید بلال حیدر کا کہنا  تھا کہ یہ سہولت سرکاری امور کی انجام دہی کا تسلسل ممکن بنانے میں انتہائی معاون ثابت ہو رہی ہے۔ یہ نظام امن و امان کی صورتحال‘ سفر کے بھاری اخراجات اور سکیورٹی پروٹوکول جیسے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے وضع کیاگیاجبکہ کرونا وباکے دوران نقل و حرکت پر پابندیوں کی وجہ سے اس نظام کا بھرپور استعمال کیا گیا۔ پنجاب بھر کے 111 سے زائد سرکاری دفاتر اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...